پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا خاتون جرمنی سے پاکستان پہنچ گئی

جرمن خاتون نے اسلام قبول کر کے جہلم کے رہائشی لڑکے سے شادی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اپریل 2019 14:35

پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا خاتون جرمنی سے پاکستان پہنچ گئی
جہلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2019ء) : محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہی بات ثابت کی جرمنی کی رہائشی ایک خاتون نے جو پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر جہلم پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آج کل کے دور میں جہاں سوشل میڈیا کا دور ہے ، وہیں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر دوستیاں کرنے کے بعد ایک دوسرےکی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور اپنی محبتوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے رشتہ ازدواج میں بندھ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک کہانی جہلم سے بھی سامنے آئی جہاں ایک سال قبل جہلم سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی دوستی جرمنی سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ہوئی ۔ یہ دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ جس کے بعد پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار جرمنی کی خوبرو دوشیزہ اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لیے سات سمندر پار پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

جرمن خاتون کے مسلمان ہونے کے بعد دونوں نے نکاح کیا۔ نکاح کی تقریب مقامی ہوٹل میں انجام پائی جس میں دلہے کے قریبی عزیزو اقربا نے شرکت کی۔ نومسلم خاتون کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ۔ شادی کی تقریب میں آئے دوست احباب اور عزیز و اقربا نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور ہر نوجوان کے پاس اسمارٹ فون ہے جس سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نئے نئے دوست بنائے جاتے ہیں۔

بھی کئی غیرملکی خواتین فیس بُک پر دوستی اور محبت کے بعد پاکستانی نوجوانوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکی ہیں۔ حال ہی میں کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی لڑکوں کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچیں اور یہاں آ کر نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ پاکستانی لڑکوں سے شادیاں بھی کیں۔