جرمنی میں مہاجرین کو منفی رویوں کا سامنا

جمعہ 26 اپریل 2019 15:01

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) جرمن شہریوں میں مہاجرین کی مخالفت کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جرمن فاؤنڈیشن فریڈرش ایبرٹ شٹفٹنگ (ایف ای ایس) کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے عوامیت پسندوں کے نظریات معاشرے کے مرکزی دھارے میں بھی ’عام‘ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریکارڈ 54.1 فیصد جرمن شہری جرمنی میں موجود سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔ ایف ای ایس 2002 سے جرمنی میں دائیں بازو کی شدت پسندی سے متعلق سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کر رہا ہے۔ اس مرتبہ یہ رپورٹ بیلے فیلڈ یونیورسٹی سے وابستہ محققین کے ایک گروپ نے تیار کی ہے۔

متعلقہ عنوان :