7 مئی کو پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان، چاند 6 مئی کو نظر آنے کی پیشن گوئی

جمعہ 26 اپریل 2019 15:01

7 مئی کو پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان، چاند 6 مئی کو نظر آنے کی پیشن گوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کی پیشن گوئی کردی۔محکمہ موسمیات حکام کے مطابق 1440 ہجری رمضان المبارک کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے،چاند کی پیدائش 5 مئی کو تین بجکر 45 منٹ پر ہو گی جو 6 مئی کو نظر آسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 7مئی کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے اور 5 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 مئی کو ملک کے مختلف شہروں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا اس کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت اور بنگلادیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :