اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلا ف مختلف کاروائیوں میں 6ملزمان گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2019 15:01

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلا ف مختلف کاروائیوں میں 06ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ رکھنے والو ں کے خلاف کاروائی کر کے 04پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لے لیے،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی سجاد حسین نے ایک موٹرسائیکل سوار محمد رئیس ولد محمد الیاس قوم اعوان سکنہ نیو آبادی فقیر آباد تحصیل و ضلع اٹک پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ حضرو کے ایس آئی محمد گلستان نے تفتیش مقدمہ نمبر 107/19 بجرم 324 ت پ تھانہ حضرو میں ملزم ر اویس خان ولد ریاست خان قوم اعوان سکنہ سیدھن گرفتار شدہ سے دوران انٹروگیشن ملزم کے ازخود انکشاف پر پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا،تھانہ حضرو کے اے ایس آئی شکیل احمدنے تفتیش مقدمہ نمبر 90/19بجرم 324/34 ت پ تھانہ حضرو میں ملزم محمد شہزاد ولد محمد حیات قوم پٹھان ساکن موسٰی تحصیل حضرو ضلع اٹک سے پسٹل30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا،تھانہ انجراء کے ایس آئی عبدالواعظ نے مقدمہ نمبر 36 بجرم 392/411ت پ تھانہ انجراء میں گرفتار ملزم ناصر صالحین ولد صالحین ساکن چھب سے دوران انٹروگیشن پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا،تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی کرمداد نے ایک شخص مدثر محمود ولد محمودالحسن ساکن محلہ مغلاں اکوڑہ خٹک تحصیل وضلع نوشہرہ سے متعدد مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا،تھانہ انجراء کی ٹیم نے مقدمہ نمبر27/18بجرم 395/412/452ت پ میں مجرم اشتہاری ابراہیم ولد تحسین خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :