میری عمر 33سال ہے ،شادی کی کوئی جلدی نہیں ، ارجن کپورنے ملائیکا اروڑا سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید

جمعہ 26 اپریل 2019 15:19

میری عمر 33سال ہے ،شادی کی کوئی جلدی نہیں ، ارجن کپورنے ملائیکا اروڑا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) بالی ووڈ فلم اسٹار ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکا اروڑا سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میری عمر 33سال ہے اور مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈی این اے انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکا اروڑا سے شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملائیکا میرے لیے بہت خاص ہیں اور میں اپنی زندگی میں اچھے لوگوں کی موجودگی کو خوش قسمتی تصور کرتا ہوں۔

واضح رہے بھارتی میڈیا میں گزشتہ کافی عرصے سے ملائیکا اروڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ بھارتی میڈیا یہ دعویٰ بھی کر چکا ہے کہ دونوں اداکار 19جون کو شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں تاہم ارجن کپور نے ان سب خبروں کو افواہیں قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :