ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات منتظر خان کا 293ملین روپوں کی اہم معدنیات کی نیلامی

نیلامی حالصتاًً میرٹ کی بنیاد پر کی گئی اس میں قانون وانصاف کے تمام تقاضے پورے کئے گئے‘ وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی

جمعہ 26 اپریل 2019 15:44

ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات منتظر خان کا 293ملین روپوں کی اہم معدنیات ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کی ہدایت پر جمعہ کو پشاور میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات منتظر خان نے 293ملین روپوں کی اہم معدنیات کی نیلامی کی ۔مذکورہ نیلامی میں ڈائریکٹر جنرل معدنیات منتظر خان کے علاوہ ،سیکرٹری محکمہ فنا نس غلام مصطفی حیدر ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ معدنیات جاوید اقبال،ڈائریکٹر ایکسپلوریشن عامر خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ معدنیات نصراللہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نیلامی میں سینکڑوں بیڈرز نے حصہ لیا۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ نیلامی حالصتاًً میرٹ کی بنیاد پر کی گئی اور اس میں قانون وانصاف کے تمام تقاضے پورے کئے گئے‘ نیلامی میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ‘نیلامی میں مختلف معدنیات جیسے چونا ،گرنیائٹ،فیلڈسپر ،ڈولومائٹ،کوپر، بیروت،ماربل وغیرہ شامل تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات منتظر خان نے کہا کہ بہت جلد خیبر پختونخوا حکومت معدنیا ت کے شعبے میں قومی اور بین لاقوامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے گی جس سے خیبر پختونخوا حکومت کو زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :