نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سے 9 اپریل 2018 سے پیداوار شروع ہوگئی ہے، فیصل واوڈا

منصوبے کی تکمیلی لاگت 506 ارب روپے کی منظور شدہ لاگت کے تحت ہی رہے گی، وفاقی وزیر کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعہ 26 اپریل 2019 15:49

نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سے 9 اپریل 2018 سے پیداوار شروع ہوگئی ہے، فیصل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) قومی اسمبلی کوبتایاگیا ہے کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سے 9 اپریل 2018 سے پیداوار شروع ہوگئی ہے،منصوبے کی تکمیلی لاگت 506 ارب روپے کی منظور شدہ لاگت کے تحت ہی رہے گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے تحریری جواب میں کہاکہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سے 9 اپریل 2018 سے پیداوار شروع ہوگئی ہے،منصوبے کی تکمیلی لاگت 506 ارب روپے کی منظور شدہ لاگت کے تحت ہی رہے گی۔وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ اس منصوبے سے پن بجلی کو نیشل گرڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ منصوبے سے ابتک 2000 ملین کے ڈبلیو ایچ بجلی پیدا کی گئی ہے۔