قومی اسمبلی اجلاس ، (ن)لیگ نے سعد رفیق کو بھلا دیا ،

پروڈکشن آرڈرز کیلئے ایک بار بھی ایوان میں مطالبہ نہیں کیا

جمعہ 26 اپریل 2019 15:49

قومی اسمبلی اجلاس ، (ن)لیگ نے سعد رفیق کو بھلا دیا ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن )نے پارٹی کے اہم رکن خواجہ سعد رفیق کو بھلا ہی دیا،پروڈکشن آرڈر جاری کی درخواست صرف ایک بار دی ، اجلاس میں مطالبہ ایک بار بھی نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کو ایک ہفتہ مکمل ہونے کو ہے تاہم (ن )لیگ نے خواجہ سعد رفیق کیلئے رویہ تبدیل کرلیا، ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے ایک بار بھی ایوان میں مطالبہ نہیں کیا گیا۔

(ن )لیگ نے اس بار صرف اسپیکر کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست دی۔ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ اجلاسوں میں خواجا سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر (ن )لیگ احتجاج کرتی رہی،رواں ہفتے کے دوران (ن )لیگ نے ایک دن بھی خواجا سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے بات تک نہیں کی۔ ایک رکن نے شکوہ کیاکہ ایوان میں احتجاج تو دور کی بات ایک بار کسی لیڈر نے ایوان میں بات کرنا تک گوارہ نہیں کی۔