ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار757 ہے،وزارت صحت نے اعدادو شمار اسمبلی میں پیش کر دیئے

ایڈز میں 18220مرد4170خواتین ، مخنث 379 افراد مبتلا ہیں، ملک بھر میں 35ایڈز کے ٹرٹمنٹ سنٹرز کام کررہے ہیں، رپورٹ

جمعہ 26 اپریل 2019 15:49

ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار757 ہے،وزارت صحت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وزارت صحت نے ملک میں ایڈر کے مریضوں کی تعداد کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے جس کے مطابق اس وقت کل 23757افراد ایچ آئی وی کے مریض ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ وقفہ سوالات کے دور ان وزارت صحت نے بتایا کہ ایڈز میں 18220مرد4170خواتین ، مخنث 379 افراد مبتلا ہیں ۔وزارت صحت کے مطابق ایڈز میں 564بچے ، 424بچیاں مبتلا ہیں ۔وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں 35ایڈز کے ٹرٹمنٹ سنٹرز کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :