جعلی اکائونٹس کیس ،انور مجید کے بیٹے علی کمال نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

جمعہ 26 اپریل 2019 15:49

جعلی اکائونٹس کیس ،انور مجید کے بیٹے علی کمال نے نام ای سی ایل سے نکالنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں انور مجید کے بیٹے علی کمال نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دائر درخواست میں وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ سفری پابندیاں لگانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست میں کہاگیا کہ بے بنیاد الزامات لگا کر میرا تعلق کیس سے جوڑا جارہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کومیرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :