دارالامان سے فلمی انداز میں فرار ہونیوالی دونوں لڑکیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

جمعہ اپریل 16:48

دارالامان سے فلمی انداز میں فرار ہونیوالی دونوں لڑکیوں کو دوبارہ پکڑ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) صوبائی دارلحکومت میں دارالامان سے فلمی انداز میں فرار ہونے والی دونوں لڑکیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شمائلہ اور روبینہ نے واش روم کی دیوارتوڑی اور دوپٹے باندھ کر انہیں رسی بنایا،دونوں لڑکیاں بالائی منزل سے دوپٹوں کی مدد سے لٹک کر نیچے اتریں۔ دارالامان حکام کے مطابق دونوں رات کے اندھرے میں فرار ہوئیں، لاہور:اطلاع ملنے پر شمائلہ اور روبینہ کو پولیس کی مدد سے داتا دربار سے دوبارہ پکڑا گیا ،دارالامان سپرنٹنڈنٹ مصباح کے بیان پرمقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :