نصیر آباد، مختلف واقعات میں ایک شخص قتل، ایک عورت سمیت تین افراد شدید زخمی

جمعہ 26 اپریل 2019 16:15

نصیر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) جعفر آباد اور صحبت پور میں مختلف واقعات میں ایک شخص جو قتل کر دیا گیا، جبکہ ایک عورت سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیںہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جعفر آباد کے علاقے پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد کی ھدود ایری لاڑو کے قریب ھوٹل پر مسلح افراد نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے ایک شخص ھوت خان کو قتل کر دیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ دوسرے واقعہ کے مطابق اوستہ محمد صدر پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ چھٹا خان جمالی میں دو قبائل میں زمینی تنازعہ پر تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص عبدالوحید شدید زخمی ہو گیا، جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسی طرح صحبت پور کے علاقے بھنڈ شریف میں پرانی دشمنی کی بنا پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد زمان کو شدید زخمی کر دیا،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سیمت گرفتار کرلیا ، مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے، جبکہ صحبت پور کے علاقے گوٹھ ھزار خان میںگھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے سکینہ بی بی شدید زخمی ہو گئی، جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔