بھارتی بیڑے میں آگ بھڑک اٹھی

آگ کی زد میں آکر بھارتی نیوی کا افسر ہلاک ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اپریل 2019 16:27

بھارتی بیڑے میں آگ بھڑک اٹھی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2019ء) : بھارتی ریاست کرناٹکا میں بھارتی بیڑے وکراما دیتیا میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے بھارتی بیڑے میں آگ لگنے کے واقعے میں مالی کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا ہے۔آگ کی زد میں آ کر ایک بھارتی نیوی کا آفیسر ہلاک ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک عام شہری کے مرنے کi بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بھارتی دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی بیڑے میں آگ لگی ہے،زہریلی گیس کے باعث ایک شہری اور ایک نیوی افسر ہلاک ہو گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ دو دیگر افراد کی بھی زہریلی گیس کے باعث حالت خراب ہو گئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی انکوائری کا حکم دیے دیا گیا ہے۔بھارتی بحریہ کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو تقریبا 5 بجے ہوا ۔