گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے تین خواتین پر فرد جرم عائد کر دی گئی

جمعہ 26 اپریل 2019 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سیشن عدالت نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے تین خواتین پر فرد جرم عائد کردی۔ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق نے ملزمہ ماہ رخ، ائمہ نعیم اور ریحانہ پر فرد جرم عائد کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر تینوں خواتین ملزمہ کے خلاف گواہان کو شہادت کے لیے طلب کرلیا۔خواتین پر گھریلو ملازمہ عظمی پر تشدد کرکے قتل کرنے کا الزام ہے۔تھانہ اقبال ٹاون پولیس نے تینوں خواتین پر مقدمہ درج کیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔