کسی کو جعلی ڈگری پر بھرتی کر نا حکومتی پالیسی نہیں ہے،وفاقی وزیر اعظم سواتی

ڈریپ کے سربراہ کی تعیناتی اور ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی کو معاملہ جانا چاہیے،سینٹ میں اظہار خیال

جمعہ 26 اپریل 2019 17:02

کسی کو جعلی ڈگری پر بھرتی کر نا حکومتی پالیسی نہیں ہے،وفاقی وزیر اعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہاہے کہ کسی کو جعلی ڈگری پر بھرتی کر نا حکومتی پالیسی نہیں ہے،ڈریپ کے سربراہ کی تعیناتی اور ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی کو معاملہ جانا چاہیے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی پالیسی نہیں ہے کہ کسی کو جعلی ڈگری پر بھرتی کرے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ادویات کے معاملے پر وزیر اعظم نے خود نوٹس لیا۔ انہوںنے کہاکہ ڈریپ کے سربراہ کی تعیناتی اور ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی کو معاملہ جانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کمیٹی اس معاملے کی بہتر طریقے سے انکوائری کر سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس کتے کے کاٹے کی 30 ہزار خوراکیں موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ پڑوسی ملک سے ویکسینیں منگوانے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ انہوںنے کہاکہ پڑوسی ممالک کو اگر ضرورت ہو تو ہم سے لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :