19-20میں صحت انصاف کارڈ کے تحت ایک کروڑ لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی ، تفصیلات سینٹ میں پیش

جمعہ 26 اپریل 2019 17:02

19-20میں صحت انصاف کارڈ کے تحت ایک کروڑ لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وزارت قومی صحت نے صحت انصاف کارڈ کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطابق2019-20میں صحت انصاف کارڈ کے تحت ایک کروڑ لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان وزارت قومی صحت کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں ، تحریری جواب میں بتایاگیاکہ2019-20 میں صحت انصاف کارڈ کے تحت ایک کروڑ لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

بتایاگیاکہ پنجاب میں 68 لاکھ لوگوں کو صحت انصاف کارڈز دیے جائیں گے ،بلوچستان میں پانچ لاکھ افراد کو مفت علاج کی سہولت دی جائے گی ،وزارت صحت کے مطابق تھر پارکر میں 2 لاکھ 78 ہزار لوگوں کو صحت انصاف کارڈ دیا جائے گا ۔ وزارت صحت کے مطابق آزادکشمیر میں 3 لاکھ گلگت میں 1لاکھ 26 ہزار لوگوں کو صحت انصاف کارڈز دئیے جائیں گے ۔وزارت صحت کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں دس لاکھ جبکہ اسلام آباد میں 85 ہزار لوگوں کو صحت انصاف کارڈ دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :