2017کی مردم شماری کے مطابق ملک میں 580000ٹی بی کے مریض ہیں، وزارت صحت

اختر حسین کی ڈگری رجسٹرڈ یونیورسٹی سے نہ ہونے کی وجہ کام سے روک دیا گیا ہے، سینٹ میں تحریری جواب

جمعہ 26 اپریل 2019 17:02

2017کی مردم شماری کے مطابق ملک میں 580000ٹی بی کے مریض ہیں، وزارت صحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سینٹ کوبتایاگیاہے کہ 2017کی مردم شماری کے مطابق ملک میں 580000ٹی بی کے مریض ہیں۔جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان وزارت قومی صحت نے تحریری جواب میں بتایاکہ 2017کی مردم شماری کے مطابق ملک میں 580000ٹی بی کے مریض ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق کے پی کے میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد 4360ہے۔

(جاری ہے)

تحریری جواب میں بتایاگیاکہ ڈریپ کے سی ای او اختر حسین کی ڈگری رجسٹرڈ یونیورسٹی سے نہیں ہے۔

بتایاگیاکہ اختر حسین کی ڈگری رجسٹرڈ یونیورسٹی سے نہ ہونے کی وجہ انہیں کام سے روک دیا گیا ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ پانچ سالوں میں حکومت نے سپورٹس فیڈریشن کو ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز دئیے ہیں۔ جواب میں بتایاگیاکہ مالی سال 2019-20 میں آبی ذخایر کے لیے دو سو بیس ارب روپے مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔بتایا گیاکہ بارانی علاقوں میں ابی ذخایر اور ڈیموں کے لئے 27ارب روپے بجٹ میں رکھے جاینگے۔

متعلقہ عنوان :