سینیٹر رضا ربانی سی پیک سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پرمتعلقہ وزیر خسرو بختیار کی عدم موجودگی سخت ناراض

رضا ربانی جب چیئرمین سینیٹ تھے تو متعدد جوابات شیخ آفتاب دیا کرتے تھے، شبلی فراز ……آپ ریکارڈ نکوالیں ، رضا ربانی

جمعہ 26 اپریل 2019 17:15

سینیٹر رضا ربانی سی پیک سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پرمتعلقہ وزیر خسرو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سابق چیئر مین سینیٹر رضا ربانی نے سی پیک سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پرمتعلقہ وزیر خسرو بختیار کی عدم موجودگی سخت ناراض ہوگئے ۔ جمعہ کو سینٹ میں سی پیک سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر رضا ربانی کی جانب سے متعلقہ وزیر خسرو بختیار کی عدم خاضری پر ناراضگی کا اظہار کیاگیا ۔ شبلی فراز نے کہاکہ رضا ربانی جب چیئرمین سینیٹ تھے تو متعدد جوابات شیخ آفتاب دیا کرتے تھے۔

جس پررضا ربانی نے کہاکہ آپ گزشتہ 3 سال کا ریکارڈ نکلوا لیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو ابھی تک توفیق نہیں ہوئی کہ آئی ایف سے مذاکرات پر ایوان جو اعتماد میں لے۔انہوںنے کہاکہ ہماری اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے یہ ہمیں قبول نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سی پیک کے 24 ارب روپے دوسری وزراتوں کی مد میں منتقل ہوئے۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک کے 3 سو منصوبوں کو ختم کر دیا گیا ہے،سی پیک کے لیے رکھے گئے مختص 180 ارب روپے کہی منتقل نہیں کئے جاینگے۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ نیشنل سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں جائیگا،ملک کے خلاف خدشات کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبے کی رقم کی کسی اور منصوبے کو مختص کرنے کی خبر غلط ہے۔