اسد منیرخود کشی کیس، نیب کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

جمعہ 26 اپریل 2019 17:15

اسد منیرخود کشی کیس، نیب کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے سربمہر لفافے میں تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیرکی خودکشی کے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھااور چیئرمین نیب سے معاملے پر رپورٹ طلب کی تھی۔اسد منیرنے 15 مارچ کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں مبینہ طور پر خودکشی کی تھی، خودکشی کے بعد اسد منیر کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو لکھا گیا خط منظر عام پرآیا تھا۔