سرگودہا ڈویژن کی و احد ہائی رسک جیل تکمیل کے آخری مراحل میں

جمعہ 26 اپریل 2019 17:15

سرگودہا ڈویژن کی و احد ہائی رسک جیل تکمیل کے آخری مراحل میں
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) سرگودہا ڈویژن کی و احد ہائی رسک جیل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ کی زیر صدارت جیل کے تعمیراتی اور الیکٹریفکیشن کے معاملات کا جائزہ اجلاس ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایس ای فیسکو میاں انور، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قدیر احمد ، ایکسین کنسٹرکشن فیسکو علی نواز ، ایکسین بلڈنگ میانوالی اور سپرنٹنڈنٹ ہائی رسک پریزن میانوالی بابر ندیم بھی موجود تھے ۔

کمشنر نے زیرتعمیر جیل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہد ایت کی جبکہ فیسکو اور پاکستان ریلوے کے درمیان لیز ٹیرف حل کرنے کے لئے اعلیٰ حکام کو مداخلت کے لئے تحریر کر دیا ہے ۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن کو بتایا گیا کہ جیل 90 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے، یہ سرگودہا ڈویژن کی واحد جیل ہے جہاں دہشت گردوں، ملکی سالمیت کے لئے خطرہ بننے والے مجرموں اور دیگر ہائی رسک قیدیوں کے لئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایکسین بلڈنگ نے بتایا کہ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کے لئے 8بیرکس ، 12بستروں پر مشتمل ہسپتال، و سیع صحن ، 1 سے 19 گریڈ کے ملازمین کے لئے رہائش گاہیں، کچن ودیگر سیکورٹی رومز تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ایکسین کنسٹرکشن راجہ علی نواز نے بتایا کہ جیل کو خصوصی فیڈر کے ذریعے بجلی کی فر اہمی کے لئے 140پول نصب کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہائی ولٹیج ٹرانسمیشن لائن ریلولے ٹریک کے اوپر سے گزرے گی جس پر ریلوے حکام کے تحفظات کو دور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فیسکو حکومت پاکستان کے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق ادائیگی کرنے کو تیار ہے لیکن محکمہ ریلوے کا مطالبہ عمومی ضابطے سے تجاوز ہے جس پر کمشنر نے سیکرٹری ریلوے تک رسائی کی ہدا یت کی تاکہ معاملہ حل ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :