Live Updates

پیپلزپارٹی سمجھ جائے ہم کسی بھی حال میں چھوڑنے والے نہیں، خرم شیرزمان

لاڑکانہ، تھر اور سندھ کا جو حال کیا ہے احتساب کریں گے ، پاکستان پیپلزپارٹی عوام کو کچھ نہیں دے سکتی ہے ،رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 26 اپریل 2019 17:17

پیپلزپارٹی سمجھ جائے ہم کسی بھی حال میں چھوڑنے والے نہیں، خرم شیرزمان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا پیپلزپارٹی سمجھ جائے ہم کسی بھی حال میں چھوڑنے والے نہیں، پی ٹی آئی پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ وطن واپس لائیگی۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمجھ جائے ہم کسی بھی حال میں چھوڑنے والے نہیں، نئے ایم پی ایز زبردست کام کر رہے ہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ لاڑکانہ، تھر اور سندھ کا جو حال کیا ہے احتساب کریں گے ، پاکستان پیپلزپارٹی عوام کو کچھ نہیں دے سکتی ہے ، سندھ کاکوئی ایساڈیپارٹ نہیں ہے جہاں بے ضابطگیاں نہ ہوں۔پی ٹی آئی پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ وطن واپس لائے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا سندھ میں پیپلزپارٹی کا11واں سال ہے حال دیکھ لیں، پی ٹی آئی پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ وطن واپس لائیگی، وزیراعظم نے فیصلہ کیاسندھ کے ترقیاتی کاموں حصہ ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کراچی کیلئے پیکج پروزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ،سندھ حکومت ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے ۔خرم شیرزمان نے کہا سندھ اسمبلی کااجلاس روزانہ کیاجارہاہے ، 55 سے 60 لاکھ روپے روزانہ کی بنیادپرخرچ ہورہے ہیں، پیسہ خود کو بچانے کیلئے خرچ کیا جارہا ہے، آغاسراج درانی، شرجیل میمن کیلئے اسمبلی اجلاس روز کیا جارہا ہے۔ممبر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن پاکستان تحریک انصاف جیتے گی، کراچی کے عوام کے لئے بڑا ریلف اور ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، ہم صرف خدمت پر یقین رکھتے ہیں جو وعدہ کیا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات