جیکب آباد: جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کا قتل کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2019 17:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سندھ کے شہر جیکب آبادمیں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ موسی اللہ آباد کالونی میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی کی چھوٹے بھائی سے تکرار ہو گئی۔جھگڑے کے دوران بڑے بھائی نے غصے میں آ کر چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتول کی لاش کو تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :