خیرپور :بی سیکشن پولیس کا عظیم کارنامہ،مدعی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج

جمعہ 26 اپریل 2019 17:21

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) بی سیکشن پولیس کا عظیم کارنامہ،مدعی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج،ملزمان آزاد،خیرپور کیتھانہ بی سیکشن کی حدودسادات کالونی لقمان میں گھر قبضہ مافیاسرگرم،گھر قبضہ مافیا کوسیاسی اور تھانہ کلچر کی سرپرستی کا انکشاف،گھر مالکان کو سنگین نتائج بگھنے کی دھمکیاں،بی سیکشن پولیس کے ذریعے قبائلی تصادم کرانے کی سازش،عدالت کیحکم پربھی تھانیدار نے مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار۔

گھر قبضہ مافیا کے پولیس کی سرپرستی میں حوصلے بلند،پولیس افسران بھی خاموش تماشائی،شکایات کا تدارک شیر جوئے لانے کے مترادف۔متاثرہ شخص محمد اقبال ولد شبیر احمد قریشی ۔تفصیلات کے مطابق خیرپور سادات کالونی لقمان کے رہائشی محمد اقبال ولد شبیر احمد قریشی کا کہنا ہے کہ علاقے کے سیاسی اثر رسوخ رکھنے والی شخصیت کے ایماں پرگزشتہ کئی برس سیصغیر احمد ولد رشید،محمد نعیم ولد صغیراحمد اور دیگر نامعلوم ملزمان ان کے مکان پر قبضہ کرنے کے لئے مختلف طریقوں سے انہیں تنگ،جھوٹے واقعات میں پھنسانے ،جانی مالی نقصان سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیتے آرہے ہیں،مزکورہ ملزمان نیرواں سال کے جنوری مہینے میں ان کے گھر کو مبینہ آگ لگوادی تھی جس کا مقدمہ پولیس نے درج کرنے سے انکار کیا تو پھرانہوں نے مقامی عدالت میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی عدالتی حکم کی کاپی تھانیدار کو دی لیکن انہوں نے عدالتی حکم نامے پر عمل کرنے کے بجائے درخواست گزار کو تھانے سے بگھادیاتھا ،وہ گزشتہ 4 ماہ سے مقدمہ درج کرانے جانی مالی تحفظ اور انصاف کے لئے تھانے ،ایس ایس پی کے دفتر کے چکرپہ چکر لگاکرانہوں نیچپلیں گھسالیں لیکن پولیس انہیں انصاف اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ پولیس،ڈی آئی جی سکھر،ایس ایس پی خیرپور سے اپیل کی ہے کہ انہیں جانی مالی ،عزت آبرو کا تحفظ اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔