سکھر میں ایک شخص نے ناراضگی پر مبینہ طور پر بیوی کو زہر دیگر قتل کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2019 17:18

سکھر۔26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) سکھر کے علاقے سوکھا تالاب میں ایک شخص ظہیر احمد نے ناراضگی پر مبینہ طور پر بیوی کو زہر دیگر قتل کر دیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال سکھر لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی ، واقعہ کی اطلاع پر خاتون کے اہل خانہ بھی ہسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے وہاں پر موجود بہنوئی کو سخت تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کپڑے تک پھاڑ دیئے ،پولیس نے واقعے کی اطلاع پر مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا ، دوسری جانب خاتون کے بیٹے محمد تقی نے میڈیا کو بتایا کہ میرا باپ میری ماں کو روزانہ تشدد کو نشانہ بناتا تھا اور آج بھی میں ٹیوشن سے واپس آیا تو میری ماں بے ہوش پڑی تھی اور میرے باپ نے اس کو زہر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :