بھارت میں قائم مسجد کے دروازے خواتین کے لیے کھول دئیے گئے

بھارت کے علاقے پٹنہ میں قائم مسجد خانقاہ منعمیہ میں خواتین رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نماز اور تراویح ادا کر سکیں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اپریل 2019 17:18

بھارت میں قائم  مسجد کے دروازے خواتین کے لیے کھول دئیے گئے
پٹنہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2019ء) : پٹنہ میں خانقاہ منعمیہ مسجد کے دروازے خواتین کے لیے کھول دئیے گئے۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹنہ مسجد میں خواتین کو تراویح کی دعا میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا،اس کے علاوہ مسجد میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خصوصی نمازوں اور قرآن کریم کی تلاوت سمیت دیگر دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں خواتین بھی شریک ہو سکیں گی۔

پٹنہ سٹی کے علاقے میں مشہور صوفی مرکز خانقاہ منعمیہ مسجد نے خواتین جو مسجد میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے،میتھن گوٹ کے علاقے میں قائم مسجد میں آنے والی خواتین کے لیے نماز اور تلاوت کرنے کے لیے مسجد میں ایک خصوصی کونہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم وہاں پر قرآن کریم کے ایک خصوصی حافظ بھی موجود ہوں گے۔مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں خواتین کے وضو کرنے کے لیے بھی ایک زون بنایا گیا ہے۔

یہ مسجد بھارتی ریاستوں کی دیگر مساجد سے بہت مختلف ہے۔اس مسجد میں صوفی بزرگوں اور سکالرز کی قبریں موجود ہیں۔جب کہ خانقاہ منعمیہ مسجد مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں کیونکہ اس مسجد میں بڑی تعداد میں صوفی بزرگوں سے متعلق کتب موجود ہیں۔آنے والے مہینوں میں یہ مسجد تصوف سے متلق یونیورسٹی میں بدل جائے گی۔مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

اور یہاں پر دی جانے والی صوفی تعلیم کے زریعے سے دنیا بھر میں اس ملک کی ثقافت کو اجاگر کریں گے۔ہم اپنی کمیونٹی میں عورتوں کی توقعات اور خواہشات سے بھی واقف ہیں اور اسلام میں ان کی اہمیت سے بھی واقف ہیں۔مسجد انتظامیہ کے ہیڈ حضرت سید شاہ شمیم ​​الدین احمد منیمی نے مزید کہا ہے کہ مسجد کے ارکان کے درمیان بات چیت کے بعد خواتین کے لیے یہ خصوصی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسجد کی پہلی منزل خواتین کے لیے جب کہ گراؤنڈ فلو مردوں کے لیے مخصوص کیا جائے گا، نے مزید