Live Updates

امریکا کا افغانستان سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم

داخلی تنازعات کے خاتمے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان خوش آئندہ ہے، اس اقدام سے پاکستان کو خطے میں نمایاں مقام حاصل ہو گا۔ زلمے خلیل زاد

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اپریل 2019 17:31

امریکا کا افغانستان سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2019ء) : امریکا نے افغانستان سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ تشدد کے خاتمے کی اپیل کے خطے پر مثبت اثرات ہوں گے۔زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ داخلی تنازعات کے خاتمے سے متعلق بیان بھی خوش آئندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کو خطے میں نمایاں مقام حاصل ہو گا۔تشدد کے خاتمے کی اپیل کے خطے پر مثبت اثرات نظر آئیں گے۔
خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغانستان کے تنازعات نے بہت نقصان پہنچایا ،اب پاکستان افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا،افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات سےپاکستان اضطراب میں ہے،تشدد آمیز کارروائیوں سے افغان امن عمل متاثر ہوگا ، پاکستانزبردستی کے مذاکرات میں مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں نہیں،پاکستان مکمل طور پرافغانستان کے اندرونی مذاکرات اور بات چیت کے اگلے منطقی مرحلے کی حمایت کریگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے تنازعات نےافغانستان اور پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، طویل انتظار کے بعد افغانستان امن عمل اور خطے میں امن کا تاریخی موقع ہے، پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات اور بات چیت کے اگلے منطقی مرحلے کی حمایت کرے گا۔جمعرات کو ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے تنازعات نےافغانستان اور پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، طویل انتظار کے بعد افغانستان امن عمل اور خطے میں امن کا تاریخی موقع ہے، پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات اور بات چیت کے اگلے منطقی مرحلے کی حمایت کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات