سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے نام پر موبائل سروس بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جون کے آخری ہفتے ملتوی کردی

جمعہ 26 اپریل 2019 17:47

سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے نام پر موبائل سروس بند کرنے سے متعلق کیس کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے نام پر موبائل سروس بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جون کے آخری ہفتے ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ چھوٹے ایونٹ پر موبائل سروس بند نہ کی جائے قانون سازی ہونے تک موبائل کمپنیاں حوصلے سے کام لیں ، جمعہ کویہاں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پرموبائل کمپنوں کے وکیل نے عدالت کو موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے آگاہ کیا کہ موبائل سروش کی بندش سے کمپنیوں کو مختلف مسائل اورمشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے ۔

(جاری ہے)

سوال یہ ہے کہ اگرکوئی بڑا ایونٹ ہو رہا ہو تو موبائل سروس بند کرنا سمجھ میں بھی آتا ہے،لیکن بلاوجہ موبائل سروس کی بندش سے کمپنیوں کومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے سماعت کے دوران عدالت کے استفسارپرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے اس معاملے میں حکومت کوقانونی موقف سے آگاہ کر دیا ہے،اس لئے ہمیں جواب دینے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے جس کے بعد پیشرفت سے عدالت کوآگاہ کردیا جائے گا، جس پربنچ کے سربراہ نے ان سے کہاکہ ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ چھوٹے ایونٹ پر سروس بند نہ کی جائے، دوسری جانب موبائل کمپنیوں والے بھی حوصلے سے کام لیں، جبکہ جسٹس اعجازالاحسن کاکہناتھا کہ اس حوالے سے قانون میں ترمیم ہونے دیں پھر دیکھا جائے گا، بعدازاں مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔