پیراگوان ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں سعد رفیق ،سلمان رفیق اور ندیم ضیاء کیخلاف ریفرنس تیار

نیب لاہور نے ریفرنس کو حتمی شکل دیدی ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائیگا

جمعہ 26 اپریل 2019 18:05

پیراگوان ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں سعد رفیق ،سلمان رفیق اور ندیم ضیاء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیراگوان ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق ، انکے بھائی خواجہ سلمان رفیق اور ندیم ضیاء کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ریفرنس کو حتمی شکل دیکر منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے ۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا ۔