سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے مجرم کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی

جمعہ 26 اپریل 2019 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر بیوی اور دو بچوں قتل کے جرم میں سزائے موت خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم شیر محمد کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیاعدالت نے مجرم کی سزا میں کمی گواہوں کے بیانات میں تضادات کے باعث کی،سرکاری وکیل کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ مجرم نے بیوی مہناز اور دو بچے حسنین اور الیشبی کو زہر دے دیا تھا،مجرم نے بیوی کے قتل کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی،ملزم کو جوڈیشل میجسٹریٹ ایسٹ 5 نے سزائے موت سنائی تھی،مجرم کے خلاف 2012 میں تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا