Live Updates

لوکل ڈومیسائل کمیٹی کے خلاف ژوب قومی جرگہ کے زیر اہتمام ظریف شہد پارک میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 95ویں روز میں داخل

لوکل کمیٹی کو تحلیل کر کے مقامی اقوام کے مشران پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے ،حاجی محمد ایوب مندوخیل ملک عبداللہ ودیگر کا خطاب

جمعہ 26 اپریل 2019 18:35

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) لوکل ڈومیسائل کمیٹی کے خلاف ژوب قومی جرگہ کے زیر اہتمام ظریف شہد پارک میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 95ویں روز میں داخل ژوب کے سیاسی و قبائلی مشران حاجی محمد ایوب مندوخیل ملک عبداللہ مسلم لیگ ق کے ملا احمد خان تحریک انصاف کے ضلعی صدر صمد خان مندوخیل سردار انور جان بابر قومی وطن پارٹی عبید اللہ خان مندوخیل سردار زادہ ارسلا خان بسم اللہ اپوزئی قاسم خان کاکڑ غفور شاہکاکڑ بید اللہ ودیگر نے ہڑتالی کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ژوب قومی جرگہ کا علامتی بھوک ہڑتال جائز اور حقیقت پر مبنی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی غیر نا مناسب رویہ کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت اور چیف جسٹس اف بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لوکل کمیٹی کو تحلیل کر کے مقامی اقوام کے مشران پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے اور لوکل کمیٹی کے کلرک سٹاف کو فوری طور ژوب سے ٹرانسفر کیا جائے 1970سے لوکل ڈومیسائل کی ویریفکیشن اورکمپوٹرائز کی جائے اور قومی جرگہ کے تمام مطالبات تسلیم کرکے ہڑتالی کیمپ ختم کرائی جائے اس موقع پر قومی جرگہ کے چیرمین اخترشاہ مندوخیل نے تمام شرکاء کو اظہار ہمدردی اور تعاون کی یقین دہانی پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقامی اقوام کی ہمارے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا نتیجہ ہے کہ اج ڈپٹی کمشنر قومی جرگہ کے کاوشوں سے ٹرانسفر ہوا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ژوب سے ٹرانسفر کیا جا ئے اور نئے ڈپٹی کمشنر سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ژوب کے تمام مسائل حل کراینگے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات