ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں سرکاری گواہان 2مئی کو طلب

جمعہ 26 اپریل 2019 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں سرکاری گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج عبدالقیوم خان نے کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ جوہر ٹان میں درج ہے۔ ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں دو ملزمان منشا بم اور عاصم منشا کو کوٹ لکھپت جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے سرکاری گواہوں کو بذریعہ نوٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا ۔فریقین کے وکلا مزید گواہوں کے بیانات پر جرح 2 مئی کو کر یں گے ۔