کوئی اپنی مرضی سے ایوان چلاناچاہے توکرسی چھوڑدونگامگرڈکٹیشن نہیں لونگا،سپیکرمشتاق غنی

جمعہ 26 اپریل 2019 18:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلوں گااگراپوزیشن اپنی مرضی سے ایوان چلاناچاہتی ہے تو میں کرسی چھوڑدیتاہوں وہ آکربیٹھ جائیں۔

(جاری ہے)

یہ بات سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے اس وقت کہی جب ایوان میں اپوزیشن کی طرف سے مسلسل احتجاج ہورہاتھا توایم ایم اے کے رکن منورخان نے سپیکرسے کہاکہ وہ اپوزیشن اراکین کا توجہ دلائونوٹسزلیں جس پر سپیکرمشتاق غنی نے کہاکہ جب وہ ایجنڈے پر ایوان کی کارروائی چلارہے تھے تو اپوزیشن احتجاج کاراستہ اپنارہی تھی اب جب کہ لوکل گورنمنٹ بل پراہم قانون سازی ہونی جارہی ہے تو وہ توجہ دلائونوٹس نہیں لے سکتے‘ کسی کی ڈکٹیشن پرکبھی نہیں چلوں گا اگرکوئی اپنی مرضی سے ایوان چلاناچاہتے ہیں تو میں اس کیلئے کرسی چھوڑدیتاہوں۔

بعدازاں اپوزیشن لیڈراکرم درانی کی درخواست پر سپیکر نے وعدہ کیاکہ وہ بعدمیں توجہ دلائونوٹسزلینگے۔

متعلقہ عنوان :