Live Updates

وزیر اعظم عمران خان ملک کو ’’نیا پاکستان‘‘ بنانے کی جانب گامزن ہیں،ایم شاہ زید خان

جمعہ 26 اپریل 2019 18:51

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) تحر یک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماایم شاہ زید خان نے و زیر اعظم عمران خان کے ایران کے بعد دورہ چین کوکامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ’’نیا پاکستان‘‘ بنانے کی جانب گامزن ہیں،چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، پاک چین دوستی لازوال ہے ، سی پیک منصوبہ سے پاکستان ترقی کرے گا ۔

انہوں نے کہاکہ قرضوں کے بوجھ تلے دبے پاکستان کو نکالنا ہمارے عزم میں شامل ہے، عمران خان نے عوام سے اب تک جو بھی وعدے کئے ان کو تکمیل تک پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ملک کی بہتری کے لیے کئے گئے اقدامات کو پوری قوم نے سراہا ہے،عمران خان کی مسلسل جدوجہد نے ملک لوٹنے والوں کو بے نقاب کیا ہے اور پاکستان کو لٹیرے حکمرانوں سے نجات دلائی، پاکستان اس وقت جن معاشی مشکلات سے دو چار ہے وہ سب قومی دولت لوٹنے والوں کی حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ ہے ، آج ملک و قوم اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا شیرازہ بکھر چکا ہے،دونوں سیاسی جماعتیں اپنی آخری سانسیں گن رہی ہیں،میثاق جمہوریت کے نام پر دوبارہ کوئی مذاق نہیں ہوگا، پاکستانی قوم نے عام انتخابات میں ملک کی بربادی کا سبب بننے والوں اور ان کے حماتیوں کو مسترد کر دیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات