Live Updates

وزیر اعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہیں، ثوبیہ کمال

جمعہ 26 اپریل 2019 18:51

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہیں، ملک سے کرپشن، لوڈیشیڈنگ کا خاتمہ، بجلی پیداوار میں اضافہ، تعلیم اور صحت میں اصلاحات اور روایتی تھانہ کلچر ختم کر نی کا وقت آ گیا ہے، عمران خان ملک میں جو ٹرینڈ سیٹ کرنے جا رہے ہیں اس کے بعد اس نئے پاکستان میں پرانے اور کرپشن زدہ سیاستدانوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی، خوفزدہ لوگ صرف اپنی لوٹی دولت کو بچانے اور اقتدار میں ہر صورت رہنے کیلئے ایک ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کا ملک کا حکمران بننا کرپٹ مافیا کی سیاسی موت ہے جو لوگ تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں اُن کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں اب سرکاری افسران، اداروں سمیت ہر شخص کا احتساب ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات