Live Updates

عام آدمی کو بہتر سہولیات کی فراہم پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ارمغان صادق

جمعہ 26 اپریل 2019 18:51

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) تحر یک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ارمغان صادق نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے بہترین وزیر اعظم ثابت ہوں گے، عوام پاکستان کے قیام سے اب تک جس تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں وہ وقت آ گیا ہے ،عام آدمی کو بہتر سہولیات کی فراہم پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ماضی کی حکومتیں بدعنوانی اور ناقص گورننس کی بدترین مثالیں قائم کر کے گئی ہیں ، (ن) لیگ نے اپنے دور اقتدار میں لو ٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ،تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے امن و امان، ٹیکس وصولی، تعلیم اور صحت بڑے اہداف ہیں،حکومت ان اہداف پر ٹھوس اقدامات کرے گی تاکہ نئے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات