وہاڑی: ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کا دورہ وہاڑی

آر پی او ملتان نے مختلف پراجیکٹس کا افتتاح بھی کیا، لیو ان کیشمنٹ اور مالی امداد کے چیک بھی تقسیم کیے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 26 اپریل 2019 18:46

وہاڑی: ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کا دورہ وہاڑی
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اپریل 2019ئ، نمائندہ خصوصی، منور حسین رجانہ) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی زیر صدارت پولیس لائن وہاڑی میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن بگوی، ایس انوسٹی گیشن کوثر پروین، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ ضلع کی تمام پولیس یونٹوں سے افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے کہا کہ پولیس افسران و جوان محنت کے جذبے سے کام کریں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائیں۔ مجرمان اشتہاریوں کے بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کیا جائے جس سے جرائم پیشہ عناصر اور جرائم کی بیخ کنی میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

زمین کے معاملات میں مکمل طور قانونی طریقہ کار اپنائیں اور ریونیو سٹاف کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ایس ایچ اوز اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھرپور استفادہ لیا جائے، پولیس گشت کو موثر بنایا جائے۔ آخر میں پولیس افسران و ملازمان نے اپنے مسائل سے آر پی او ملتان کو آگاہ کیا۔جن میں کچھ تو موقع پر ہی حل کر دئیے گئے جبکہ کچھ کے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن بگوی نے دربار سے خطاب کے دوران کہا کہ ضلع وہاڑی میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے ویژن کے مطابق بہت ہی کم عرصہ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں اور ضلع میں کمیونٹی پالیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے عام عوام تک پولیس کی رسائی یقینی بنائی۔

فورس کے جوان پولیس کو شوق سمجھ کر دن رات عوام کی خدمت کے لئے کام کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ اس موقع پر آر پی او ملتان نے28ریٹائر پولیس ملازمان کو لیو ان کیشمنٹ کے 94لاکھ روپے سے زائد جبکہ مالی امداد کے 44لاکھ کے بائی نیم چیک تقسیم کئے۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے پولیس لائنز میں نئے پراجیکٹس کا افتتاح بھی کیا جس میں پولیس ملازمان کو صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے آر او پلانٹ، پولیس ملازمان کو ہائی کورٹ ملتان پہنچانے کے لئے گاڑی، عوام کو ڈرائیونگ لرننگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹس سمیت 12سہولیات کی دہلیز پر فراہمی کے لئے موبائل پولیس خدمت مرکز، فی میل پولیس ملازمان کے بچوں کے لئے ڈے کیئر سنٹر اور کوارٹر گارڈ شامل ہیں۔