Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے ملکی ترقی و خوشحالی پر دیرپا اثرات مرتب ہوں گے‘عبدالعلیم خان

پہلی بار کوئی وزیر اعظم ذاتی نہیں قومی مفاد کیلئے غیر ملکی دوروں پر ہے ،ہر شہری کامیابی کیلئے دعا گو ہے‘پنجاب اسمبلی میں گفتگو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ، موجودہ سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ،اہم امور پر بات چیت کی گئی

جمعہ 26 اپریل 2019 18:54

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے ملکی ترقی و خوشحالی پر دیرپا اثرات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے ملکی ترقی و خوشحالی پر دیرپا اثرات مرتب ہوں گے ، پہلی بار کوئی وزیر اعظم ذاتی نہیں قومی مفاد کیلئے غیر ملکی دوروں پر ہے اور ہر شہری کامیابی کیلئے دعا گو ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروڈکشن آرڈر پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پہلی بار کوئی وزیر اعظم ذاتی نہیں قومی مفاد کیلئے غیر ملکی دوروں پر ہے اور دنیا بھر کی نظریں عمران خان اور ان کی کارکردگی پر مرکوز ہیں، عمران خان نے ملکی معاملات پر جرات اور حقیقت پسندانہ موقف اختیار کیا،کپتان بھرپور اننگز کھیلتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کریں گے اور مشکلات کے باوجود وزیر اعظم دورہ چین سے کامیابیاں سمیٹیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خطاب "سٹیٹس مین"کا ویژن تھا ،ملکی ترقی و خوشحالی پر دورہ چین کے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے، ہر شہری اپنے وزیر اعظم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے۔علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں عبدالعلیم خان سے ملاقات بھی کی ۔ اسد قیصر اور عبدالعلیم خان نے موجودہ سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ اہم امور پر بات چیت کی گئی ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عبدالعلیم خان کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات