Live Updates

محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے ٹھیکیدار مافیا کا راج ختم کر کے دم لیں گے‘ حافظ عمار یاسر

نئے پاکستان میں ٹھیکوں کے نام پہ عوام اور ملک کے پیسے کا استحصال اب ممکن نہیں‘صوبائی وزیر معدنیات

جمعہ 26 اپریل 2019 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) صوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسرنے کہا ہے کہ عا م آدمی کو معدنیات کے زریعے روزگار فراہم کرنا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بردار کا عزم ہے، فی الوقت ریت کی چوری اہم ترین مسلہ ہے، ریت کی چوری کو روک کر عوام کو ریلیف دینا فی الوقت محکمے کا سب سے بڑا چیلنج ہے، پوری کوشش کررہے ہیں کہ محکمہ معدنیات مطلوبہ ریونیو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرے۔

تمام مائننگ فیلڈز پر مانیٹرنگ کا نظام سخت کیا جائے تاکہ مطلوبہ ریونیو حاصل کرنے میں مدد مل سکے، مائننگ فیلڈز کی مانیٹرنگ میں کسی قسم کی غفلت ناقابل معافی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ محکمہ کے اندر ترقیاتی اور اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

عام آدمی کو معدنیات کے زریعے روزگار فراہم کرنا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بردار کا عزم ہے۔

فی الوقت ریت کی چوری اہم ترین مسلہ ہے۔ ریت کی چوری کو روک کر عوام کو ریلیف دینا فی الوقت محکمے کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پوری کوشش کررہے ہیں کہ محکمہ معدنیات مطلوبہ ریونیو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرے۔ تمام مائننگ فیلڈز پر مانیٹرنگ کا نظام سخت کیا جارہا ہے تاکہ مطلوبہ ریونیو حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ مائننگ فیلڈز کی مانیٹرنگ میں کسی قسم کی محکمانہ غفلت کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

مارگلہ مائنز ہمارا ریونیو پیدا کرنے کا بہترین زریعہ ہیں لہذا ان کی بہتری کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ملک میں حالیہ فنانشل ایمرجنسی کو ختم کرنے میں محکمہ کی طرف سے لیز کی گئی مائنز سے حاصل شدہ ریونیو اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چنیوٹ میں ملنے والی مائنز میں ترقیاتی کاموں میں بہتری نظر آرہی ہے۔ محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے ٹھیکیدار مافیا کا راج ختم کر کے دم لیں گے۔

نئے پاکستان میں ٹھیکوں کے نام پہ عوام اور ملک کے پیسے کا استحصال اب ممکن نہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ چوآ سیدن شاہ میں مائنز لیبر ہسپتال کو فوری طور پر اسٹیٹ آف دا آرٹ ہسپتال بنانے کی ہدایات متعلقہ افسران کو جاری کر دی گئی ہیں۔ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات کی ہمہ وقت موجودگی بے حد ضروری ہے۔ مزدوروں کو بہترین طبی سہولیات باہم پہنچانے کے لیے ہسپتال میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو خصوصی الاؤنس دئے جائیں۔

ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے رہائشی کالونی کی تعمیر کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کلرکہار میں پبلک پرائیوئٹ سیکٹر کے اشتراک سے بہترین طرز کے ریسٹ ہاؤس اور ڈسپلے سنٹر کی فوری تعمیر کی جائے۔ اور آئندہ سال تک اس منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات