سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا طالب علم محمد ہاشم بروہی کے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہو نے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

جمعہ 26 اپریل 2019 18:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے شعبہ کرمنالوجی اس اول کے طالب علم محمد ہاشم بروہی کے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہو نے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے اس کے والدین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والا طالب علم محمد ہاشم بروہی دو رکشہ کے درمیان ٹکر میں جاں بحق ہو گیا جبکہ رکشہ میں سوار دیگر5افراد زخمی ہو ئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وی سی ڈاکٹر فتح محمد برفت ، رجسٹرار غلام محمد بھٹو ،ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز رفیق علی بروہی ،کرمنا لوجی شعبہ کے چیئرمین نبی بخش ناریجو لمس اسپتال پہنچے اور فرسٹ ایئر کے طالب علم کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا انہوں نے محمد ہاشم بروہی کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے -