ْمحکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئرز کو پنجاب کے برابر بنیادی تنخواہ کا 1.5 فیصد الاؤنس دینے کا اعلان

جمعہ 26 اپریل 2019 18:57

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) آزادکشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ شاہرات چوہدری عزیز محکمہ کے انجینئرز کو پنجاب کے برابر بنیادی تنخواہ کا ایک اعشاریہ پانچ فیصد الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے‘ شدید موسمی حالات اور پہاڑی علاقوں میں فرائض سر انجام دینے والے انجینئرز کو حق ضرور ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعمیر ات عامہ شاہرات کے زیر اہتمام چیف انجینئر راجہ محمد شریف خان کی میزبانی میں محکمہ کے ریٹائر ہونیوالے افسران ملک اسرار ، راجہ جلیل ، شفیق عباسی کی اعزاز میں منعقدہ الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں سیکرٹری محکمہ تعمیرات عامہ غلام بشیر مغل بھی موجود تھے تقریب سے راجہ جلیل ، نجم الحسن گیلانی ، راجہ مجیب ،عبدالرشید ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ریٹائرڈ افسران کو وزیر تعمیرات چوہدری عزیز ، سیکرٹری غلام بشیر مغل نے تحائف اور شیلڈز دیں وزیر حکومت چوہدری عزیز نے کہا کہ محکمہ کے ریٹائر ہونیوالے افیسران کو حکومت کی جانب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں محکمہ تعمیرات کے افسران کیلئے کتابچے کی ایک پالیسی بنائی جائے گی جس میں محکمہ کے افسران کی دوران سروس کارکردگی تحریر کی جائے گی جس آفیسر نے جس منصوبے پر کام کیا ہے اس میں ان کی تمام کارکردگی نوٹ کی جائے گی اور ریٹائرمنٹ پر یہ کتابچہ انہیں دیا جائے گا۔

محکمہ تعمیرات عامہ واحد محکمہ ہے جہاں ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ کی نشانیاں نظر آتی ہیں‘ راستے سے کانٹا ہٹانا ثواب کا کام ہے اور راستہ تعمیر کرنا صدقہ جاریہ ہے‘ محکمہ کے افسران و اہلکاران صدقہ جاریہ کی نیت سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال محکمہ تعمیرات عامہ نے شدید موسمی حالات کے باوجود اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ اس کارکردگی کو مزید بہتر کریں گے‘ محکمہ تعمیرات شاہرات کی کارکردگی کی تعریف پلاننگ ڈویثرن پاکستان ، پی این ڈی ، اکاؤنٹنٹ جنرل نے بھی کی ہے‘ جون آرہا ہے‘ تعمیر ات عامہ کے افسران اضافی بوجھ اٹھانے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کا ایک اعشاریہ پانچ فیصدالاؤنس مل سکتا ہے تو اس سے مشکل حالات میں آزادکشمیر میں انجینئرز کام کر رہے ہیں حکومت آزادکشمیر محکمہ کے انجینئرز کو یہ الاونس دینے کیلئے اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :