جہلم ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منشیات کے 6 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

جمعہ 26 اپریل 2019 18:58

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) جہلم ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منشیات کے 6 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، 4 مقدمات میں ملوث ملزمان کو شک کا فائدہ دیکر بری ، جبکہ 2 مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں سنائیں گئیں ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماڈل کورٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام شبیر حسین گِل نے مختلف 6 مقدمات سماعت کئے جن میں سے 4 مقدمات میں ملوث ملزمان وحید اختر ، محمد ندیم ، عارف محمود، فیصل محمودکو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا، جبکہ 2 مقدمات میں ملزمان ناصر محمود، خالد محمود کو جرم ثابت ہونے پر 4 سال 6 ماہ قید اورمبلغ 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی گئی ، اس طرح ملزمان کو 382 B- کا فائدہ بھی دیا گیا کل 6 مقدمات کی سماعت کی گئی 2 ملزمان کے بیانات زیر دفعہ 342 ض ف قلمبند کئے گئے اس کے علاوہ دیگر مقدمات میں 7 کس گواہان کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ۔