ہری پور: ڈی ایچ کیوہسپتال ہری پورکی ہیڈنرس مسرت یاسمین کی ناگہانی وفات سے محکمہ صحت کے جملہ مراکزسمیت علاقہ بھر میں سوگ کا سماں

مختلف مکاتب فکر کے حلقوں کی شخصیات کا مقتولہ کی محکمہ صحت کے لیے گراں قدرخدمات پرشاندارالفاظ میں خراج عقیدت 'قانون نافذکرنے والے اداروں کے سربراہان سے شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے ہیڈنرس کے اندوہ ناک قتل میں ملوث ملزم کوکیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ

جمعہ 26 اپریل 2019 19:17

ّہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) مکان ہتھیانے میں ناکامی پرسفاک شوہرکے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے ڈی ایچ کیوہسپتال ہری پورکی ہیڈنرس مسرت یاسمین کی ناگہانی وفات سے محکمہ صحت کے جملہ مراکزسمیت علاقہ بھر میں سوگ کا سماں،مختلف مکاتب فکر کے حلقوں کی شخصیات کا مقتولہ کی محکمہ صحت کے لیے گراں قدرخدمات پرشاندارالفاظ میں خراج عقیدت،قانون نافذکرنے والے اداروں کے سربراہان سے شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے ہیڈنرس کے اندوہ ناک قتل میں ملوث ملزم کوکیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ناظم عبدالصبوریوسفی،جنرل کونسلرفردوس امین،خالدپرویز،اخبارفروش یونین کے صدرمسلم امین،پیپلزپارٹی کے صدرذوالفقارقریشی،پیرامیڈیکس کے راہنمائوں چوہدری حسرت زمان،ساجدخان اوردیگرسماجی وسیاسی راہنمائوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو کی ہیڈنرس مسرت یاسمین کی ساری زندگی شرافت،دیانت اورجذبہ خدمت کا پیکررہی بالخصوص ان کی دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے گراں خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکیں گی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ شہیدنرس کا دلخراش قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے جس کی فوری اورشفاف تحقیقات کرواکرقانون اورانصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں تا کہ ملوث ملزم کوکیفرکردارتک پہنچاکرغمزدہ و مظلوم خاندان کو فوری اورسستاانصاف فراہم کیاجاسکے۔انھوں نے کہا کہ نہ صرف شہیدہیڈنرس بلکہ اس کی ساری فیملی شرافت ودیانت اورجذبہ خدمت کا استعارہ ہے اوراہلیان ہری پور اس دکھی خاندان کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں اللہ کریم مرحومہ مسرت یاسمین کی مغفرت اوردرجات بلندفرمائے اورجملہ لواحقین وپسماندگان کو صبرجمیل عطافرنائے۔

متعلقہ عنوان :