Live Updates

وفاقی کابینہ کمیٹی اقتصادی، توانائی اور نجکاری کی تشکیل نو کردی گئی

وزیراعظم عمران خان نے تمام کمیٹیوں کا مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو چیئرمین مقرر کردیا،ان کمیٹیوں میں ارکان کی تعداد 7سے لیکر 14تک ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اپریل 2019 18:59

وفاقی کابینہ کمیٹی اقتصادی، توانائی اور نجکاری کی تشکیل نو کردی گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے اہم کابینہ کمیٹیوں کا حفیظ شیخ کو چیئرمین مقرر کردیا،ان کمیٹیوں میں توانائی، نجکاری اوراقتصادی رابطہ کمیٹیاں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی، نجکاری اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ان تمام کمیٹیوں کا مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح وزیراعظم نے اقتصادی کمیٹی کی بھی تشکیل نو کردی ہے، اقتصادی کمیٹی کے چیئرمین بھی حفیظ شیخ کو مقرر کیا گیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی 14 ارکان پر مشتمل ہے۔اسی طرح کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی بھی تشکیل نو کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری 8 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ واضح رہے سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے بعد توانائی، نجکاری اوراقتصادی رابطہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر تقرری کی جانی تھی۔ نئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو اب ان تمام کمیٹیوں کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات