نئے پروگرام کیلئے مذاکرات کا شیڈول طے

ت*آئی ایم ایف جائزہ مشن 29 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں قیام کریگا ٓوفد کو مختلف اداروں کا دورہ اور بریفنگ دی جائے گی ،پاکستانی حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگے

جمعہ اپریل 20:31

نئے پروگرام کیلئے مذاکرات کا شیڈول طے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کاشیڈول طے پاگیا،نئے پروگرام کیلئی29 اپریل ( پیر سی) باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے مذاکراتی شیڈول کے مطابق مشن ڈائریکٹر کی سربراہی میں جائزہ مشن پاکستان آئے گا،آئی ایف ایم جائزہ مشن7 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا،نئے پروگرام کیلئی29 اپریل ( پیر سی) باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔

،آئی ایم ایف جائزہ مشن مختلف اداروں کا دورہ کرے گا اور پاکستانی حکام اداروں کی کارکردگی متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے ،آئی ایم جائزہ وفد نئے پروگرام سے متعلق پاکستانی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور انہیں آئندہ کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :