بھارت کی ضد و ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیر انسانی حقوق کی ارزانی رکنے کا نام نہیں لے رہی ، سید علی گیلانی

جمعہ 26 اپریل 2019 20:31

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی بچہاڑہ معرکے میں جاں بحق جنگجوؤں کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی ارزانی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق ارزانی رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں جو بھی خون خرابہ ہو رہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت کے حکمرانوں پر عائد ہو رہی ہے جو کہ مسئلہ کشمیر کو اس کے جمہوری اور تاریخی پسند منظر کی روشنی میں حل کرنے کے بجائے صرف اور صرف بندوق اور بارود سے حل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی غیریقینی سیاسی صورت حال اور عدم استحکام کی وجہ سے قیمتی انسانی زندگیاں بھینٹ چڑھ رہی ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر عائد ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر حقیقت پسندانہ رویئے نے ہمارے نوجوانوں کو سرفروشی کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے کیونکہ ہماری قوم نے بھارت کے جبری قبضے کے خلاف ایک پرامن تحریک چلائی اور وہ جمہوری طریقے سے اپنے حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر اور زمینی حقائق کی بنیاد پر حل نہیں کیا گیا تب تک جموں و کشمیر میں خون کی ارزانی جاری رہے گی اور طاقت سے ٰتو قبرستان آباد کئے جا سکتے ہیں لیکن کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ ۔