بینک آف آزاد جموں و کشمیر نی--’’ ہم سفر کار فنانس ‘‘سکیم لانچ کرتے ہوئے مہم کا آغاز کر دیا

سفر کار فنانس کے تحت آسان شرائط اور انتہائی کم مارک اپ پر صارفین کو نئی برانڈڈ گاڑیوں کی فوری منظوری اور فراہمی یقینی بنائی جائے گی

جمعہ 26 اپریل 2019 20:34

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) بینک آف آزاد جموں و کشمیر نی--’’ ہم سفر کار فنانس ‘‘سکیم لانچ کرتے ہوئے مہم کا آغاز کر دیا۔ہم سفر کار فنانس کے تحت آسان شرائط اور انتہائی کم مارک اپ پر صارفین کو نئی برانڈڈ گاڑیوں کی فوری منظوری اور فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ گزشتہ روز ہم سفر کار فنانس مہم کا افتتاح ایڈیشنل چیف سیکریٹری (جنرل)حکومت آزاد کشمیر جناب فرحت علی میر نے کیک کاٹ کر کیا، وہ اس سلسلے میں بینک کی مین برانچ مظفر آباد میں منعقد ہونے والی ایک سادہ اور پروقار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری (جنرل )نے کہا کہ حکومت بینک آف آزاد جموں و کشمیرکی کامیابی اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بینک کے صدر جناب عمران صمد نے ہم سفر کار فنانس کی برانڈنگ پر روشنی ڈالی اور مہم کے خد وخال بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ بینک ریاست کے صارفین کی بینکاری ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ معزز صارفین کو دیگر سہولیات کی فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ریاستی حکومت کی سرپرستی میں اس بینک کو کامیاب بینکوں کی صف میں لا کھڑا کرنے کے لئے پروفیشنل انداز میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تقریب کے آخر پر ہم سفر کار فنانس سکیم کے تحت صارفین کو نئی گاڑیوں کی چابیاں دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :