امریکی پابندیوں کے بعد حزب اللہ نے سڑکوں پر چندہ بکس لگا دیئے

حزب اللہ کو امریکی پابندیوں نے مالیاتی امور چلانے کے لیے طریقہ کار تبدیل کردیا ہے، بلوم برگ

جمعہ 26 اپریل 2019 20:48

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) امریکا کی طرف سے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مالی سوتوں کو خشک کرنے کے لیے تنظیم کے مالیاتی نیٹ ورک پرکاری ضرب لگائی ہے جس کے بعد حزب اللہ سڑکوں پر لوگوں سے چندہ مانگنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ حزب اللہ کے چندے کے حصول کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹکے مطابق جنوبی لبنان کی سڑکوں پر بجلی کے کھمبوں اور دیگر مقامات پر جگہ جگہ چندہ بکس نصب کیے گئے ہیں جن پر "مزاحمتی کمیٹی کی معاونت کے لیے حصہ ڈالیں" کیالفاظ درج ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے 'بلومبرگ' کے مطابق حزب اللہ کو امریکی پابندیوں نے مالیاتی امور چلانے کے لییطریقہ کار تبدیل کردیا ہے۔ ایران پر امریکی پابندیوںنیبھی حزب اللہ کو مالی طورپر کمزور کیا ہے اور آنے والے دنوں میں حزب اللہ کیمالی نیٹ ورک کو مزید پابندیوں میں جکڑا جا سکتا ہے۔امریکی پابندیوںکیبعد نو مارچ کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ایک ریکارڈڈ ٹی وی بیان میں عوام سے بڑھ چڑھ کر مالی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :