چین کا فرانسیسی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں روکنے کا دعوی

فرانسیسی نیوی کا جہاز آبنائے تائیوان میں داخل ہونے کی کوشش کیدوران روک لیا گیا تھا،پیرس سے باضابطہ احتجاج بھی کیا گیاہے ، چینی وزارت دفاع

جمعہ 26 اپریل 2019 20:48

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) چین کی نیول فورس نے اپریل کے اوائل میں آبنائے تائیو میں داخلے کی کوشش کے دوران فرانس کے ایک بحری جہاز کو روکنے کا دعوی کیا ہے۔چینی وزارت دفاع کیترجمان رین گوکیانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی نیوی کا جہاز آبنائے تائیوان میں داخل ہونے کی کوشش کیدوران روک لیا گیا تھا۔ اس کے بعد بیجنگ کی جانب سے پیرس سے اس واقعے پرباضابطہ احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ فرانسیسی نیوی کا بحری جہاز چین کی اجازت کیبغیر علاقائی پانی میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ فرانسیسی جہاز کی آبنائے تائیوان میں داخلے کی کوشش کیدوران مروجہ قانون کے تحت ایک جہاز اسے روکنیلیے بھیجا گیا۔ فرانسیسی جہاز کو واپس جانے کے احکامات دیے گئے جس کیبعد وہ واپس ہوگیا۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے آبنائے تائیوان کی طرف آنے والے فرانسیسی جہاز کی شناخت نہیں بتائی۔ دوسری جانب چین کی طرف سے چینی دعوے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :