قومی باکسنگ چمپئن شپ 29 اپریل سے اسلام آباد میں شروع گی

چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں پرسوں اسلام آباد پہنچیں گی، ایونٹ تین اپریل تک جاری رہے گا

جمعہ 26 اپریل 2019 21:02

قومی باکسنگ چمپئن شپ 29 اپریل سے اسلام آباد میں شروع گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چمپئن شپ 29 اپریل سے اسلام آباد میں شروع گی۔

(جاری ہے)

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر ) ناصر تنگ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، کراچی الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 49 کلو گرام، 52 کلو گرام، 56کلو گرام، 60کلو گرام، 64کلو گرام، 69 کلو گرام، 75 کلو گرام، 81کلو گرام، 91کلو گرام اور پلس 91 کلو گرام کے مقابلے ہونگے