شاداب خان کی ورلڈکپ میں شمولیت کے امکان بڑھ گئے

لندن میں تفصیلی طبی معائنے کے بعد آل راونڈر کی صحت بہتر قرار، مینیجمنٹ نے عالمی کپ میں شرکت کا گرین سگنل دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 اپریل 2019 19:08

شاداب خان کی ورلڈکپ میں شمولیت کے امکان بڑھ گئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء) شاداب خان کی ورلڈکپ میں شمولیت کے امکان بڑھ گئے، لندن میں تفصیلی طبی معائنے کے بعد آل راونڈر کی صحت بہتر قرار، مینیجمنٹ نے عالمی کپ میں شرکت کا گرین سگنل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان آل راونڈر شاداب خان کی ورلڈکپ میں شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ شاداب خان کے خون میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

اسی باعث شاداب خان ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

اب رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ لندن میں آل راونڈر شاداب خان کا تفصیلی طبی معائنہ کروایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے شاداب خان کی صحت تسلی بخش قرار دے دی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کی ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز اگلے ماہ مئی کی 31 تاریخ سے کرے گا۔ پاکستان عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے کرے گا۔ جبکہ عالمی کپ سے قبل پاکستان انگلینڈ کیخلاف انگلینڈ میں ہی 5 ایک روزہ میچز جبکہ ایک ٹی 20 میچ کی سیریز کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :